آلو بخارے کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ اسے اپنی غذاءکا مستقل حصہ بنالیں گے

آلو بخارے کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ اسے اپنی غذاءکا مستقل حصہ بنالیں گے
آلو بخارے کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ اسے اپنی غذاءکا مستقل حصہ بنالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) آلو بخارا ایک لذیذ پھل ہے لیکن آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں،آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
انٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور
ہمارے جسم پر مختلف طرح کے جراثیموں کا حملہ جاری رہتا ہے اور کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے بیماریاں لاحق ہونے لگتی ہیں لیکن اگر انٹی آکسیڈینٹس جیسے فلیونائڈز ہمارے جسم میں موجود ہوں تو بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ آلوبخارے میں انٹی آکسیڈینٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ ہمارا جسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
نظام انہضام میں بہتری
2013ءمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلو بخارے میں وٹامن کے،کاپر، پوٹاشیم، کوینک ایسڈاور سوربی ٹول کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو کہ ہمارے معدے اور انتڑیوں کو مضبوط کرتا ہے۔اس کے استعمال سے ذیابیطس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے قبض جیسی مشکل سے بھی نجات ملتی ہے۔
دل کی مضبوطی
2010ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آلو بخارے کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار ٹھیک رہتی ہے اور اس کی وجہ سے LDL(خطرناک کولیسٹرول) کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کی شریانیں مضبوط ہوتی ہیں اور یہ کھلتی ہیں۔
دماغ کی مضبوطی
2009ءاور 2015ءمیں کی گئی تحقیقات میں بتایا گیا کہ آلوبخارے کا جوس پینے سے دماغی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوبخارے میں موجود فینولز کی وجہ سے دماغی استطاعت بڑھتی ہے ،بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے دماغی استطاعت میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن آلو بخارے کی وجہ سے اسے کم کیا جاسکتا ہے اور دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
انتڑیوں کے لئے
اگر آپ پیٹ کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو آلو بخارا کھانے سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔آلو بخارا ایسے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو ہمارے پیٹ اور انتڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
آپ چاہیں تو آلو بخارے کو تازہ کھاسکتے ہیں یا خشک کیونکہ یہ دونوں صورتوں میں ایک جیسا مفید پایا جاتا ہے،اس کا جوس استعمال کرنے میں بھی کوئی قباحت نہیں کیونکہ یہ ہر صورت میں آپ کو فائدہ دے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -