بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ 23سال بعد ایک بار پھر اکٹھے

بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ 23سال بعد ایک بار ...
بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ 23سال بعد ایک بار پھر اکٹھے

  


ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک زمانہ تھا جب بالی ووڈ پر سنجے دت کا ہی راج تھا۔ ان کے ساتھ جن ہیروئنز نے کام کیا ان میں بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی شامل تھیں۔ساجن، کھل نائیک جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد ان کی جوڑی کو کسی کی نظر لگ گئی اور ان کی کوئی فلم ریلیز نہ ہوسکی۔اب یہ خبر آئی ہے کہ سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوے بکھیریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودھوونود چوپڑا کی نئی فلم “مارکو”میں اداکارسنجے دت اوراداکارہ مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردارکرتے نظر آئیں گے ۔ واضھ رہے کہ مادھوری ہدایت کارکے ساتھ 1989 میں فلم “پرندہ” میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور نے کام کیا تھا۔ سنجے دت اور مادھوری کی آخری فلم کھل نائیک 1993میں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید : تفریح


loading...