کراچی پانی ،پانی ،ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اور غیرقانونی چھاپوں کے خلاف اتوار کے روز نکالی جانے والی احتجاجی ریلی ملتوی کر دی

کراچی پانی ،پانی ،ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اور غیرقانونی ...
کراچی پانی ،پانی ،ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اور غیرقانونی چھاپوں کے خلاف اتوار کے روز نکالی جانے والی احتجاجی ریلی ملتوی کر دی

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر توارکے روز نکالی جانے والی ریلی ملتوی کر دی ،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے غیر قانونی گرفتاریوں اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی، غیرقانونی چھاپوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجا عائشہ منزل سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا،قبل ازیں ایم کیو ایم نے گزشتہ روز کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشد گیوں اور غیراعلانیہ سیاسی پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب پر دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال بھی کی تھی جس میں لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اپنے عزیزوں کی تصاویر اٹھائے بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے تھے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعد ایم کیو ایم نے احتجاجا عائشہ منزل سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا لیکن بارش کی صورتحال اورسڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب ریلی موخر کر دی گئی ہے۔

مزید : کراچی


loading...