ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن سیمی کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن سیمی کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن سیمی کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا

  


بارباڈوس (مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے فون کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے عالمی چمپیئن کپتان کا کہنا تھا کہ بمشکل 30 سیکنڈ کی بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب وہ کپتان نہیں رہے۔ سیمی کا کہنا تھا کہ انھیں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ میری کارکردگی اس قابل نہیں کہ مجھے ٹیم میں منتخب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ڈیرن سے نہیں ہے۔ وہ مستقبل کی طرف دیکھ رہے اور میں نئے کپتان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ سیمی نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے دو ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتے اور یہ یادیں بڑے عرصے تک روشن رہیں گی۔ انھوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سے کنارہ کش نہیں ہو رہا ہوں لیکن مجھے اپنے مداحوں اور دیگر کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ سیمی نے کہا کہ میری کپتای اب ختم ہو گئی ہے اور اب میں اتنا جانتا ہوں کہ میں نے دل و جان سے کھیلا۔واضح رہے کہ سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں سال بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

مزید : کھیل


loading...