ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی لیڈ 311 رنز،پانچ وکٹیں باقی، آخری دن شاہینوں کو میچ بچانے کا چیلنج درپیش

ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی لیڈ 311 رنز،پانچ وکٹیں باقی، آخری دن شاہینوں کو میچ ...
ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی لیڈ 311 رنز،پانچ وکٹیں باقی، آخری دن شاہینوں کو میچ بچانے کا چیلنج درپیش

  


ایجبسٹن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر414 رنز بنا لئے تھے۔ اس طرح اس کو پاکستان پر311 رنز کی لیڈ حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ معین علی60 اور جوئے روٹ 82 پر ناٹ آوٹ ہیں۔ اب اس میچ میں شاہینوں کیلئے ڈرا ہی ایک آپشن رہ گیا ہے کیونکہ آخری دن یہ دیکھنا ہوگا کہ انگلینڈ کب اپنی اننگ ڈیکلیئر کرتا ہے اور وہ پاکستان کو کتنا ٹائم دیتا ہے۔پاکستان کی جانب سے عامر اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل


loading...