الخدمت فاﺅنڈیشن نے کراچی کے بارشوں سے متاثرہ 6 روٹس پرفری بس سروس شروع کردی

الخدمت فاﺅنڈیشن نے کراچی کے بارشوں سے متاثرہ 6 روٹس پرفری بس سروس شروع کردی
 الخدمت فاﺅنڈیشن نے کراچی کے بارشوں سے متاثرہ 6 روٹس پرفری بس سروس شروع کردی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الخدمت فاﺅنڈیشن نے کراچی میں شدید بارشوںسے متاثر شہریوں کی سہولت کے لئے چھ روٹس پر ہنگامی بنیادوں پر بس سروس شروع کردی ہے۔

تفصیلات کیمطابق کراچی کے بارشو ں سے پورا شہر ڈوبا ہوا ہے کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ایسے میں دفاتر،تعلیمی اداروں میں جانے کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،الخدمت فاﺅنڈیشن نے شہریوں کی مشکلات کوکم کرنے کیلئے چھ روٹس پر فری بس سروس کا آغاز کردیا ہے، مزار قائد سے نیپا لی کالونی،بورڈ آفس ناظم آباد سے نیو کراچی ،کریم آباد سے سہراب گوٹھ ،ائیر پورٹ ملیر سے لانڈھی،گلشن حدید فیز 1 سے فیزاور،سہراب گوٹھ تا لیاقت آباد نمبر1تک کے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔

مزید : کراچی


loading...