افغان صدر کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس،پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کی صورتحال پرغور

افغان صدر کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس،پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی ...
افغان صدر کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس،پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کی صورتحال پرغور

  


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کی صورتحال پرغورکیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس بات کاجائزہ لے گی کہ کیا یہ وہی ہیلی کاپٹر تھا جس کی اجازت لی گئی تھی یا کوئی دوسرا ہیلی کاپٹر تھا۔کمیٹی ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجوہات کا جائزہ بھی لے گی۔اجلاس کے بعد افغان صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد افغانستان سفارتی اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کیلئے فضائی حدوداستعمال کرنیکی اجازت لی تھی۔ ہیلی کاپٹر نے مرمت کیلئے ازبکستان میں روسی ایئر بیس پر جانا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر افغان صوبہ لوگر میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا جس کو وہاں کے مقامی افغان طالبان نے عملے سمیت قبضے میں لے لیا تھا جو اب تک پاکستان کو واپس نہیں کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...