عوام کا پیسہ چوری ہورہاہے اب عوام کو نکلنا ہوگا ،تحریک احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی :عمران خان

عوام کا پیسہ چوری ہورہاہے اب عوام کو نکلنا ہوگا ،تحریک احتساب اپنے منطقی ...
عوام کا پیسہ چوری ہورہاہے اب عوام کو نکلنا ہوگا ،تحریک احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی :عمران خان

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ احتساب ریلی کیلئے تیار کینٹینر کا معائنہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ چرایا گیاہے ،کرپشن سب سے بڑی بیماری ہے ، پاکستانی قوم نے ان سے جواب لیناہے،عوام کا پیسہ چوری ہورہاہے اب عوام کو نکلنا ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ چار ماہ سے نوازشریف سے جواب مانگ رہے ہیں،نوازسریف جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ باقی سارے چور ہیں ،جب تک حکمران جواب دہ نہیں ہوں گے کرپشن کم نہیں ہوگی،تحریک کے ذریعے حکمرانوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،چھوٹے چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہو گی،تحریک احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی ۔

مزید : قومی


loading...