میاں صاحب الوداعی دورے کر رہے ہیں، انہیں انجوائے کرنا دیں،آئندہ الیکشن آزادانہ لڑنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

میاں صاحب الوداعی دورے کر رہے ہیں، انہیں انجوائے کرنا دیں،آئندہ الیکشن ...
میاں صاحب الوداعی دورے کر رہے ہیں، انہیں انجوائے کرنا دیں،آئندہ الیکشن آزادانہ لڑنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن)میاں صاحب الوداعی دورے کر رہے ہیں ، وہ الوداعی دورے کو اچھی طرح انجوائے کر سکتے ہیں، 2018کے الیکشن میں پتاچلے گاعوام(ن)لیگ کومسترد کرتے ہیں ،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شہباز شریف کومعلوم ہے کہ الیکشن میں ہزیمت ہوگی اس لئے این اے 120 سے بھاگ گئے،بلاول بھٹو نے کہا درخواست آئی ہے کہ میں 2018 کا الیکشن چترال سے الیکشن لڑوں،اس پر غور کریں گے ،سیاست میں الزامات ایک براٹرینڈ ہے،پاکستان پیپلزپارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرےگی، جھوٹے الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے،ان کا کہناتھا پارلیمنٹ کے تحت ایسے قوانین ہونے چاہییں کہ کوئی احتساب سے بالاتر نہ ہو، عائشہ گلالئی کا معاملہ بہت سنگین ہے، خواتین کوہراساں کرنے کے خلاف قانون موجود ہے اور پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے جدو جہد کی ہے ۔ خواتین کے بھرپور کرداراداکرنے سے ملک کو فائدہ ہوگا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں انتخابی اتحادنہیں چاہتاآزادانہ الیکشن لڑنا چاہتاہوں، تمام سیاسی جماعتیں نوجوانوں کیلئے بھی پروگرام بنائیں ۔

مزید :

چترال -