شدیدگرمی ،لوڈشیڈنگ ،سکولوں کی چھٹیوں میں10روز کا اضافہ

شدیدگرمی ،لوڈشیڈنگ ،سکولوں کی چھٹیوں میں10روز کا اضافہ
شدیدگرمی ،لوڈشیڈنگ ،سکولوں کی چھٹیوں میں10روز کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے اسکولوں میں 10 روز کے لیے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔


ہم نیوز کے مطابق سکولوں میں چھٹیوں کے احکامات نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے جاری کیے، وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں سکولز کے لیے حکم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سکولز 6 اگست سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔صوبے میں شدید گرمی کی وجہ سے اسکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات رونما ہو رہے تھے جس پر والدین کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ سے چھٹیوں کی درخواست کی گئی تھی۔والدین کی جانب سے کی گئی درخواست کا نگراں وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے چھٹیوں کے احکامات جاری کیے اور حکم کی تعمیل کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاو¿س کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو بند کرنے کے علاوہ جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔سرکاری اعلان کے بعد مالاکنڈ کے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن امجد علی نے بھی سکول بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -