مسجدنبوی میں سمارٹ بورڈز اور موبائل چارجنگ کی سہولت بہترین ہے :عازمین حج

مسجدنبوی میں سمارٹ بورڈز اور موبائل چارجنگ کی سہولت بہترین ہے :عازمین حج
مسجدنبوی میں سمارٹ بورڈز اور موبائل چارجنگ کی سہولت بہترین ہے :عازمین حج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مدینہ منورہ (این این آئی ) مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج و زائرین نے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی الشریف میں نصب کی جانے والی ڈیجیٹل سکرینز کافی مفید ہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے آنے والے عازم حج طارق انجم کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی الشریف میں عازمین کی رہنمائی کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں جن میں سمارٹ سکرینز بہترین ہیں جس کے ذریعے حج و عمرہ کے علاوہ اہم دینی موضوعات پر کتب اپنے موبائل پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔ سمارٹ سکرین کے ذریعے میں نے معروف کتاب زاد المعاد کا اردوترجمہ اپنے موبائل پر اپ لوڈ کیا ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ میں کافی عرصے سے تلاش کررہا تھا جو مجھے اب یہاں مفت میں مل گیا ۔ اس کے علاوہ حج و عمرہ سے متعلق اہم کتب بھی اس اسکرین سے مفت اپنے موبائل فون پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لئے موبائل فون چارج کرنے کیلئے نصب کئے گئے بورڈز سے کافی آسانی ہوئی ہے ۔

مزید : عرب دنیا