ریال میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں یووینٹس کو ہرا دیا
لندن (آئی این پی)رالو میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں یووینٹس کو تین ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، مہنگے ترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی عدم شرکت کلب ٹیم پر بھاری پڑی۔فٹبال کا کھیل ہے ہی اتنا مقبول عام کہ دوستانہ میچ بھی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، رالو میڈرڈ اور یووینٹس مدمقابل ہوئیں تو فل جوش و خروش سے میچ دلچسپ ہوگیا۔ بارہویں منٹ میں رالو میڈرڈ کے رائٹ بیک ڈینی کار وجال کے اون گول نے یووینٹس کو سبقت دلائی۔انتالیسویں منٹ گیرتھ بیل کے خوبصورت گول نے حساب برابر کر دیا۔
، رال میڈرڈ کا یووی کی ڈی میں قبضہ رہا، اطالوی کلب کو سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی عدم شرکت بہت محسوس ہوئی۔ چھیالیس اور پھر 56 ویں منٹ کے گول نے رالڈ میڈرڈ کو دو اور پھر تین ایک سے آگے کر دیا، اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا۔