سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بناء پر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بناء پر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

واشنگٹن(اے پی پی) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور ریکارڈ 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بناء پر راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ ایونٹ کا آغاز (آج) پیر سے ہو رہا ہے۔ سرینا کو گزشتہ ہفتے سلیکون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پہلے راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یوجینی لاپائری نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ۔

کیونکہ مداح انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب تھے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی