غیر شائستہ زبان کا استعمال،ابو حیدر پر میچ کا 20فیصد جر مانہ

غیر شائستہ زبان کا استعمال،ابو حیدر پر میچ کا 20فیصد جر مانہ

ڈھاکہ( آن لائن) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں غیر شائستہ زبان کے استعمال کے الزام میں بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ابو حیدر پر میچ کا 20فیصد جر مانہ عائد کر دیا بھارتی فاسٹ باؤلر کے خلاف آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2,1,4 کے تحت سز ا سنائی گئی ہے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے دوران غیر شائستہ اور نا مہذب زبا ن استعمال کر نے پر پابندی ہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے 14 اور میں بنگلہ دیشی باؤلر کو چھکا لگا دیا جس پر باؤلز ابو حیدر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی جس پر میچ ایمپائر نے ان کو واننگ دی ۔ میچ کے آخر میں بنگلہ دیشی باؤلر نے اس بات کا اعتراف کیا۔

کہ انہوں نے غیر شائستہ زبان استعمال کی جس پر معذرت خواہ ہیں تا ہم آئی سی سی کے ججز پینل نے ان پر میچ کا 20 فیصد جر مانہ عا ئد کر دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی