جو روٹ کا بھارت کیخلاف فتح کے بعد ساتھیوں کو خراج تحسین

جو روٹ کا بھارت کیخلاف فتح کے بعد ساتھیوں کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم(یواین پی)انگلش کپتان جو روٹ نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت وکٹوں اور رنز سے کہیں زیادہ ثابت کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن کے آغاز پر انہوں نے تمام پلیئرز کو ہدایت کردی تھی کہ میدان پر جا کر اسی جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کا مظاہرہ انہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران کیا اور بہترین بات یہ تھی کہ شدید دباؤ کے عالم میں بھی کسی نے مایوس نہیں کیا۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے قائد کی حیثیت سے قابل فخر بات یہ تھی کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا اس پر ساتھی کھلاڑیوں نے بخوبی عمل کرتے ہوئے کامیابی یقینی بنائی اور امید ہے کہ ایجبسٹن میں ان کی جانب سے جو کارکردگی سامنے آئی ہے اس کے گہرے اثرات پوری سیریز میں دکھائی دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے اکثر کھلاڑی سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے اہداف کا تعاقب کرتے ہوئے بہت زیادہ پرجوش ہونے کی کوشش نہیں کی اور اس پختگی کا مظاہرہ کیا جو ٹیم کیلئے آنے والے عرصے میں بھی بہت زیادہ کارآمد ثابت ہو گی۔