سیاست میں مفادات کے تحت اتحاد بنتے اور ختم ہو تے ہیں،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں: فیصل صالح حیات

سیاست میں مفادات کے تحت اتحاد بنتے اور ختم ہو تے ہیں،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ...
سیاست میں مفادات کے تحت اتحاد بنتے اور ختم ہو تے ہیں،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں: فیصل صالح حیات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سیاست میں مفادات کے تحت اتحاد بنتے بھی ہیں اور ختم بھی ہو تے ہیں، سینیٹ میں اکثریت اپوزیشن جماعتوں کی ہے لہذا پی ٹی آئی کو قانون سازی کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنا پڑے گی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا کہ سیاست میں ہر کسی کے مفادات ہوتے ہیں، انہی مفادات کے تحت اتحاد بھی بنتے ہیں اور ختم بھی ہو تے ہیں، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے 9 نکاتی ایم او یو کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایم او یو کے 8 نکات پر صوبائی حکومت نے عمل کرنا ہے، سینیٹ میں اس وقت 70 فیصد اپوزیشن ہے ،اس لئے قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی کو اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید : قومی