انٹر ریجنل انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل آٹھ میچز ہونگے

انٹر ریجنل انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل آٹھ میچز ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر ریجنل انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ میں (کل)منگل کو مزید آٹھ میچز کھیلے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 2018 میں (کل)منگل کو آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور بلیوز اور لاڑکانہ کے مابین میچ ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی بلیوز اور ملتان کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔بہاولپور اور ایبٹ آباد کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد اور پشاور کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان میچ کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں ہوگا۔ لاہور وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔
فاٹا اور اسلام آباد کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد جبکہ کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان میچ مرغزار گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔