دفاعی چیمپئن ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ویمنز ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گئیں

دفاعی چیمپئن ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ویمنز ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ ...

لندن(اے پی پی) دفاعی چیمپئن ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں ہالینڈ نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے سپین کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، دونوں سیمی فائنلز کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا تھا۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آئرلینڈ ویمن نے سپین ویمن کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-2 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا تاہم پنالٹیز پر آئرلینڈ نے سپین کو 3-2 گولز سے ہرایا۔

ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن ہالینڈ ویمن نے آسٹریلیا ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-1 گولز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہالینڈ نے آسٹریلیا کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی