جان شیر کی مجاہد انورکو پی ایس ایف کا صدر بننے پر مبارک

جان شیر کی مجاہد انورکو پی ایس ایف کا صدر بننے پر مبارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)سابق عالمی چمپین جان شیر خان نے نئے چیف آف ایر سٹاف ایر مارشل مجاہد انور خان نشان امتیاز ملٹری کو پاکستان سکواش فیڈریشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ سکواش کے بارے میں بہت تجربہ رکھتے ہیں اور پہلے بھی ذاتی طور پر سکواش کی سرگرمیوں میں توجہ دیتے تھے جو کہ پاکستان سکواش کے لئے بہت اچھا سگنل ہے۔ جا ن شیر خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے آنے سے پاکستان سکواش میں مذید بہتری آئیگی اور پاکستان سکواش دنیا بھر میں کھویہ ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے گا۔جان شیر خان نے مذید کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کو انٹر نیشنل سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ جونیئر ٹورنامنٹس کے انعقاد کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔ انٹر نیشنل جونیئر ٹورنامنٹس کی بحالی سے پاکستان سکواش کو فروغ ملے گا اورنیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ ورلڈ اوپن ٹورنمنٹ کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے کہا کہ اگر گراس روٹ لیول پر توجہ دی جائے تو اس سے کھیلوں کا میعار بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ عالمی چمپین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کو جونیئر نیشنل اکیڈمیز پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ، سینئر کے اور جونیئر کھلاڑیوں پر انوسٹ کرنا پاکستان سکواش فیڈریشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ 10 سال تک سکواش کی دنیا پر راج کرنے والے سابق عالمی چمپین جان شیر خان نے کہا کہ اگر کھلاڑی محنت کریں تو ہم سکواش کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لیے سکواش فیڈریشن کو جونیئر کھلاڑیوں کی فیزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینے چاہیے۔