سام کرن انگلینڈ کے سب سے کم عمر مین آف دی میچ قرار

سام کرن انگلینڈ کے سب سے کم عمر مین آف دی میچ قرار

برمنگھم(یواین پی)برمنگھم ٹیسٹ میں آل راؤنڈر سام کرن انگلینڈ کے کم عمر ترین مین آف دی میچ قرار پائے جن کی عمراس ٹیسٹ کے آغاز پر محض بیس سال اور ساٹھ دن تھی۔ وہ بھارت کیخلاف مرد میدان کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے کیونکہ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے عمر گل کو حاصل تھا جنہوں نے دو ہزار چار کے لاہور ٹیسٹ میں 19 سال اور 357 دن کی کم عمری میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ سام کرن نے 77 رنز بنائے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی