ریزا ہینڈرکس ڈیبیو میچ میں سنچری بنانیوالے تیسرے جنوبی افریقن

ریزا ہینڈرکس ڈیبیو میچ میں سنچری بنانیوالے تیسرے جنوبی افریقن

کینڈی(اے پی پی) ریزا ہینڈرکس ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اس سے قبل کولن انگرام اور ٹیمبا باووما کو بھی ڈیبیو ون ڈے میچ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے، ہینڈرکس ون ڈے کرکٹ تاریخ میں کیریئر کے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے مجموعی طور پر 14 ویں بلے باز ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اس سے قبل کولن انگرام اور ٹیمبا باووما کو بھی ڈیبیو ون ڈے میچ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی