جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلی جائے گی

جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلی جائے گی

فیصل آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست سے شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری غضنفر علی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور چمپئن شپ میں دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں 50 کلوگرام، 55کلوگرام،60کلوگرام،66کلوگرام، 73کلوگرام، 81 کلوگرام، 90کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) عامر بٹ نے منظوری دے دی ہے اور چمپئن شپ میں ضلع بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی