سیون اے سائیڈ فٹبال ورلڈ کپ، قومی ٹیم کاچودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

سیون اے سائیڈ فٹبال ورلڈ کپ، قومی ٹیم کاچودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

پرتگال(آئی این پی) آئندہ ماہ پرتگال میں ہونے والے سیون اے سائیڈ فٹبال ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ لیژرلیگز پاکستان کے مطابق طارق لطفی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔سیون اے سائیڈ ورلڈکپ کا میلہ تئیس سے انتیس ستمبر تک پرتگال کے شہر لسبن میں سجے گا۔ جس میں بتیس ممالک کے سینکڑوں فٹبالرز رنگ جمائیں گے۔پاکستان کو روس، اسپین اورمالڈووا کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ لیژرلیگزنیشنل چمپئن شپ کی فاتح لاہور کے دس کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم کی قیادت آفاق احمد کریں گے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حافظ محمد ولید، عمرجاوید، حیدرعلی، سعد علی خان، زید محمود، عامراقبال گوندل،عبدالحنان، ذبیح اللہ وڑائچ، محمد زبیر، عادل، محمد عالمگیر، محمد کاشف ، ظفر خان، سمیر احمد شامل ہیں۔لیژرلیگ پاکستان کے سی اواو اسحاق شاہ کے مطابق ایونٹ سے قبل ٹیم کیلئے لاہورمیں کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی