ولیان کا ٹرانسفر کے جعلی خط پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

ولیان کا ٹرانسفر کے جعلی خط پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لندن(یواین پی) چیلسی کے برازیلین مڈ فیلڈر ولیان نے اپنے ٹرانسفر کے حوالے سے جعلی خط کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بوگس خط میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں چیلسی کو چھوڑ کر برطانیہ اور فرانس کے دیگر کلبوں کی نمائندگی کر نے کی اجازت مل گئی ہے۔ولیان کا کہناتھاکہ وہ چیلسی کیلئے ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا کسی دوسرے کلب میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی انتھونی مارشل کے متبادل کے طورپرولیان کوٹیم میں شامل کرلینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی