بنگلہ دیش کی کالی آندھی کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 12 رنز سے شکست

بنگلہ دیش کی کالی آندھی کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 12 رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڈرہل(اے پی پی) تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی شاندار بلے بازی، مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، تمیم اقبال نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، شکیب الحسن 60 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں کالی آندھی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی، آندرے فلیچر اور روومان پاویل 43، 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام نے 3، 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تمیم اقبال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ لاڈرہل میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 171 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، تمیم اقبال 74، شکیب الحسن 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، لٹن داس 1، مشفق الرحیم 4، سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محموداللہ 13 اور عارف الحق 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
، ایشلے نرس اور کیموپال نے 2، 2 اور آندرے رسل نے ایک وکٹ لی، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز تک محدود رہی، آندرے فلیچر اور روومان پاویل 43، 43، ایون لیوس 1، آندرے رسل 17، مارلون سیموئلز 10، دنیش رامدین 5، کپتان کارلوس بریتھویٹ 11، ایشلے نرس 16 اور کیموپال 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مستفیض الرحمان اور نظم الاسلام نے 3، 3 شکیب الحسن نے 2 اور روبیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔