آزادی کپ ٹین پن بالنگ چمپئن شپ 10 اگست سے شروع ہوگی

آزادی کپ ٹین پن بالنگ چمپئن شپ 10 اگست سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بالنگ چمپئن شپ 10 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز الرحمن کے مطابق چمپئن شپ کا انعقاد پہلی بار راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ 10 سے 14 اگست تک لیژر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے پانچ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر -12، انڈر -16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں۔ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو ہوں گے، کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی