یمن نے ماہی گیروں کو عرب اتحادی جہازوں کے نزدیک آنے سے خبردار کر دیا

یمن نے ماہی گیروں کو عرب اتحادی جہازوں کے نزدیک آنے سے خبردار کر دیا
یمن نے ماہی گیروں کو عرب اتحادی جہازوں کے نزدیک آنے سے خبردار کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صنعاء (این این آئی)یمن کی حکومت نے یمنی ماہی گیروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن کے علاقائی پانی کی حدود سے تجاوز نہ کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ عرب اتحاد کی افواج کے بحری جہازوں کی کارروائیوں کے علاقوں میں ماہی گیروں کی کشتیوں کی موجودگی کی صورت میں حوثی باغی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے اور سمندری جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے کے حوالے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ماہی گیروں سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے بحری جہازوں کے قریب نہ جائیں۔

مزید : بین الاقوامی