ابرار الحق کا این اے60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار

ابرار الحق کا این اے60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار
ابرار الحق کا این اے60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سماجی شخصیت و گلوگار ابرار الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس کے لئے مرکزی قیادت سے ٹکٹ کے حصول کے لئے باقاعدہ رابطہ کیا جا ئے گا اس حوالے سے ابرار الحق نے راولپنڈی میں ملاقاتیں شروع کر دیں ،

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کو سزا ہو نے سے حلقہ این اے 60کا انتخاب روک دیا گیا تھا جو اب ضمنی انتخابات میں ہو گا ، اس حلقہ سے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سماجی شخصیت اور گلوکار ابرار الحق نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ابرار الحق اس حوالے سے راولپنڈی میں موجود ہیں اور اپنے ہم دوستوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

مزید : قومی