جیکی شروف اور مونی رائے کی فلم کی عکسبندی شروع

جیکی شروف اور مونی رائے کی فلم کی عکسبندی شروع
جیکی شروف اور مونی رائے کی فلم کی عکسبندی شروع

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور مونی رائے نے فلم ’’رومیو اکبر والٹر(را)‘‘کی ودودارا میں عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراھام کے بعد اداکار جیکی شروف اور مونی رائے بھی فلم ’’رومیو اکبر والٹر(را)‘‘ کا حصہ بن گئے ہیں، جیکی شروف اور مونی رائے نے ودودارا میں فلم کی عکسبندی شروع کر دی ہے جس میں جیکی شروف سٹائلش مین اور مونی رائے میں دکھائی دیں گی،فلم کے سیٹ سے جیکی شروف کے حلیے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جس میں ایک تصویر میں سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ اور ہیٹ اور دوسری تصویر میں سیاہ کرتے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

، فلم کی عکسبندی گجرات، نئی دہلی اور سری نگر میں کی جائے گی جبکہ 60 روزہ شیڈول کی عکسبندی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کی جائے گی۔

مزید : کلچر