ہماری نوجوان نسل اپنی ثقافت سے بہت دور ہے:مسعود اختر

ہماری نوجوان نسل اپنی ثقافت سے بہت دور ہے:مسعود اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ ہمیں اجتماعی سوچ اور فکر کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی نوجوان نسل کو دیکھتا ہوں تو انہیں اپنی ثقافت سے قدرے دور پاتا ہوں ،والدین اسے سنجیدگی سے لیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ میں چیلنج سے کہتا ہوں ہمارے نوجوان اپنی ثقافت اور تہذیب کا تجزیہ کر یں آپ کو دنیا میں ایسی کوئی دوسری ثقافت اور تہذیب نہیں ملے گی ۔آج بد قسمتی سے ہر کوئی انفرادی ترقی چاہتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ، ہمیں اجتماعی سوچ اور فکر کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں نے اپنی منفی سیاست کے ذریعے ایسی تقسیم پیدا کر دی ہے جو لوگوں کے گھروں تک پہنچ گئی ہے ۔ سیاست کو سیاست تک محدود رہنا چاہیے اسے نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اس سے معاشروں میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔

مزید :

کلچر -