شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامہ’’تبدیلی آگئی ہے ‘‘ کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامہ’’تبدیلی آگئی ہے ‘‘ کا شاندار آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرکے نئے سٹیج ڈرامہ’’تبدیلی آگئی ہے‘‘ کا شاندار آغاز ہوگیا ہے ڈرامہ کی کاسٹ میں فیروزہ علی،انیشاء خان ،نور چوہدری،سرفرازوکی،مختار چن،گڈو کمال،رضی خان،آغا جانی ساجد پیارااور وسیم پنوں قابل ذکر ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈرامہ کی کہانی بالکل نئی ہے جس میں فنکاروں کی پرفارمنس بھی یقینی طور پر شائقین کو پسند آئے گی۔سیمی خان کا کہنا ہے کہ میں اس سے پہلے بھی شالیمار تھیٹر میں بہت سے ڈرامے کرچکی ہوں جہاں مجھے عوام کی طرف سے ہمیشہ بہت اچھا رسپانس ملا اور یقین ہے کہ اس بار بھی میری پرفارمنس پسند کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر