سونیا مجید اپنا البم ’’سوہنی اے ‘‘اسی سال ریلیز کریں گی

سونیا مجید اپنا البم ’’سوہنی اے ‘‘اسی سال ریلیز کریں گی
سونیا مجید اپنا البم ’’سوہنی اے ‘‘اسی سال ریلیز کریں گی

  

لاہور(یو این پی)دبئی میں مقیم پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے کہاہے کہ میرا نیا ویڈیو البم سوہنی اے تیار ہوچکا ہے جس کو رواں برس پوری دنیامیں ریلیز کرونگی۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے صحافیوں سے کیا۔ ان کاکہناتھا میں نے بطور پلے بیک سنگر بالی ووڈ سے اپنا کیریئر شروع کیا، چارفلموں میں میرے نغمات ریکارڈکئے جارہے ہیں۔گائیکی میں میرے استاد کمار سانو ہیں۔ انٹرنیشنل پیس ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہوں۔سونیا مجید کا کہنا تھا میں ان دنوں دبئی ،یورپ، امریکہ اور بھارت سمیت دنیا بھر کے میوزیکل شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہوں۔ مجھے پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بطور پلے بیک سنگر پیشکش ہو رہی ہے۔

،میں اپنے ملک کیلئے بھی خدمات پیش کروں گی۔واضح رہے گلوکارہ سونیا مجید لاہور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد آج واپس دبئی روانہ ہونگی۔

مزید : کلچر