ڈرامہ سیریل ’’پری ہوں میں‘‘کیرئیر کا یادگار پراجیکٹ ہے،بینا چوہدری

ڈرامہ سیریل ’’پری ہوں میں‘‘کیرئیر کا یادگار پراجیکٹ ہے،بینا چوہدری
ڈرامہ سیریل ’’پری ہوں میں‘‘کیرئیر کا یادگار پراجیکٹ ہے،بینا چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ بینا چوہدری نے کہا کہ ڈائریکٹر دلاور ملک کی ڈرامہ سیریل ’’پری ہوں میں‘‘کیرئیر کا یادگار پراجیکٹ ہے،انہوں نے کہا کہ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا سکتاہے ،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا کی تینوں دونوں خوبیاں مجھ میں رکھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عزت اورذلت خدا کی اختیار میں ہیں جس کو چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے گمنامیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیتاہے ۔بینا چوہدری نے کہا کہ حسدسے سخت نفرت ہے ۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیںآپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی۔

یہ بات تلخ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی بیماری وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے کوئی کسی کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتا ۔بینا چوہدری نے کہاکہ ہر انسان اپنے مقدر کی کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔سفارش سے کوئی بھی اداکار نہیں بن سکتا کیونکہ فنکار ہمیشہ پیدائشی ہوتا ہے ۔

مزید : کلچر