گلوکارہ فرحانہ ارشد نے اپنا نیامیوزیکل البم مکمل کرلیا
لاہور ( این این آئی) گلوکارہ فرحانہ ارشد نے اپنا نیا میوزیکل البم مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فرحانہ ارشد نے اردو اور پنجابی زبان میں گائے ہوئے اپنے گانوں کا آڈیو البم مکمل کر لیا ہے جس میں بارہ گانے شامل ہیں ۔ گانوں کی کمپوزیشن بھی فرزانہ ارشد نے خود مرتب کی ہے اور اپنے آڈیو البم کو مکمل کرنے کے بعد دو گانوں کی ویڈیو بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے لئے انہوں نے شمالی علاقہ جات کا انتخاب کیا ہے اور اس میں نامور ماڈل طاہر یوسفزئی پرفارم کریں گے ۔