کراچی منتقل نہیں ہوئی، کام کیلئے آنا جانا رہتا ہے: کنزیٰ ملک

کراچی منتقل نہیں ہوئی، کام کیلئے آنا جانا رہتا ہے: کنزیٰ ملک
کراچی منتقل نہیں ہوئی، کام کیلئے آنا جانا رہتا ہے: کنزیٰ ملک

  

لاہور( فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ کنزیٰ ملک نے کہا ہے کہ میں کراچی منتقل نہیں ہوئی کام کے لئے وہاں آنا جانا لگا رہتا ہے لاہورمیں کام کم ہونے کی وجہ سے تمام فنکار کراچی میں مصروف ہیں لاہور میں جب بھی کسی کام کی پیشکش ہوتی ہے تو بہت خوشی سے قبول کرلیتی ہوں ۔کنزیٰ ملک نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں اور یہی جستجو میری کامیابی کا راز ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کو یہی سبق دوں گی کہ سینئرز کا احترام کریں اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کے تجربات سے استفادہ کریں ۔نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہے اور شاید یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔کنزیٰ ملک نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں منزل کو نہیں پا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کسی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

مزید : کلچر