پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دور شروع ہوچکا ہے:زارا شیخ

پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دور شروع ہوچکا ہے:زارا شیخ
پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دور شروع ہوچکا ہے:زارا شیخ

  

لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ میری آج جوبھی پہچان ہے، وہ صرف اورصرف فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔ زارا شیخ نے کہاکہ بطورماڈل میں نے فیشن انڈسٹری کیلیے بہت کام کیا اورآج بھی جب وقت ملتا ہے میں فیشن انڈسٹری کے پروجیکٹس کا حصہ بنتی ہوں، کیونکہ میری آج جوبھی پہچان ہے، وہ صرف اورصرف فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔ اسی شعبے میں کام کرتے ہوئے مجھے شہرت ملی اورآج میں فلم اورٹی وی کے شعبوں میں کام کررہی ہوں۔ اس لئے میں ان تمام شعبوں کی اہمیت اوریہاں کام کرنے والوں کے انداز کوسمجھتی ہوں۔زارا شیخ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ عوام کی توجہ توزیادہ ترغیرملکی فلموں پرہے لیکن جس انداز سے ہمارے فلمساز اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، اس کے بعد مسلسل بہتری دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک محدود سرمائے کی بجائے اب کثیرسرمائے سے فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں۔ سٹوڈیوز کے ساتھ ساتھ خوبصورت لوکیشنز کا انتخاب کیا جارہا ہے ، تاکہ فلم بینوں کو اپنے ملک کی خوبصورت لوکیشنز دکھائی جاسکیں۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک بھی فلمسازی کا عمل تیزہورہاہے، جس کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداداب غیرملکی فلموں کے ساتھ پاکستانی فلمیں بھی شوق سے دیکھنے لگی ہیں۔زارا شیخ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان فلم میکرز تو اچھی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ اب عوام کوبھی چاہیے کہ وہ سینما گھروں میں ایک بار ضرورجاکرفلم دیکھیں تاکہ ہمارے فلم میکراپنی فلموں کو مزید بہتر بنا سکیں۔

مزید : کلچر