احسن خان کی ڈرامہ سیریل ’’اُڈاری ‘‘دوبارہ آن ایئر ہو گئی

احسن خان کی ڈرامہ سیریل ’’اُڈاری ‘‘دوبارہ آن ایئر ہو گئی

لاہور ( این این آئی) اداکارہ احسن خان کی مقبول ڈرامہ سیریل ’’اُڈاری ‘‘دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کے کریئر کی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’’اُڈاری ‘‘ ایک نجی ٹی وی چینل سے دوبارہ آن ایئر ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر احتشام الدین کی ڈرامہ سیریل میں احسن خان نے اپنے کریئر کا منفی کردار ادا کیا تھا جس پر ان کو حقیقت پر مبنی کردار ادا کرنے پر شدید عوامی ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں سمعیہ ،بشریٰ انصاری ،فرحان سعید ،عروہ حسین سمیت دیگر اداکار شامل تھے ۔ ڈرامہ سیریل دوبارہ سے عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

مزید : کلچر