پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بھارت کو پریشان کر دیا:سحر افضل

پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بھارت کو پریشان کر دیا:سحر افضل
پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بھارت کو پریشان کر دیا:سحر افضل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل سحر افضل نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے پڑوسی ملک کو پریشان کر دیا۔سحر افضل نے کہا کہ اگرہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی بات کریں توان کی فلموں میں سب سے اہم رول بیرون ممالک خوبصورت لوکیشنز نے ادا کیا تھا۔ یورپ، افریقہ، امریکہ، کینیڈا اورمڈل ایسٹ سمیت دیگرممالک کی خوبصورت اورحیرت انگیز لوکیشنز پرجب گیت اورسین فلمائے گئے توشائقین کوبہت کچھ نیا دیکھنے کوملا۔

اوراسی طرح سے بھارتی فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوا اوروہ اردواورہندی سینما دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بننے لگے۔انہوں نے بتایا کہ اس سفرپرپاکستان فلم انڈسٹری توخاصا پیچھے ہے لیکن جس انداز سے اس سفر کا اب نوجوان فلم میکرز نے آغازکیا ہے، اس کودیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہمارا مستقبل بہت روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطرپرنمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کوجس خوبصورتی سے فلمبند کیا گیا اورغیرملکی لوکیشنز دکھائی گئی ہیں، اس نے سب کومتاثرکیا ہے، بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلئے بھی ہمیں کچھ ایسے ہی مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔سحر افضل نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی فلم نے ترقی کی راہ پردیرسے قدم رکھا ہے لیکن جس تیزی سے یہ لوگ آگے بڑھ رہے ہیں، اس کودیکھتے ہوئے ہمارے پڑوسی ملک سمیت بہت سے ممالک کی فلم انڈسٹریاں پریشان ہونے لگی ہیں۔

مزید : کلچر