رنویر سنگھ بالی وڈ کے سب سے بڑے انٹرٹینر

رنویر سنگھ بالی وڈ کے سب سے بڑے انٹرٹینر

ممبئی(آن لائن)بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ ہی بہت پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں۔رنویر نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے کیا، جس کے بعد سے اب تک وہ کئی بہترین فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ان کی کامیاب فلموں میں ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

ان تمام فلموں میں رنویر سنگھ کے کردار کو خوب سراہا گیا۔رنویر سنگھ صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ اپنے مزاحیہ انداز اور دلچسپ ڈریسنگ کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں اور ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ درحقیقت بولی وڈ کے سب سے بڑے انٹرٹینر ہیں۔آج اداکار اپنی 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر ان کی یہ چند نہایت مزاحیہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

مزید : کلچر