معروف گلوکارہ فرحت خان نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ فرحت خان نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔لالی ووڈ کی دو فلموں میں آواز کا جادو جگائیں گی۔ سولو البم پر کام بھی شروع ہوگیا۔بدر میانداد کے صاحبزادے علی بدر کے سٹوڈیو میں ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فرحت خان دو ماہ کے لئے لاہور کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری کراچی منتقل ہوچکی ہے البتہ موسیقی کا کام آج بھی لاہور میں ہی ہورہا ہے اور حقیقی میوزک انڈسٹری لاہور میں ہی ہے جہاں موسیقی کے فروغ کے لئے ادارے آج بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ لاہور میں اپنی نئی البم کے گانوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔