’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سونگ نے دھوم مچادی

’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سونگ نے دھوم مچادی
’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سونگ نے دھوم مچادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل’’جوانی پھر نہیں ا?نی2‘‘کا ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘ گزشتہ روز جاری کردیا گیا، گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوٹیوب پر اب تک گانے کو 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے کے بول اور دھن اس انداز میں ترتیب دئیے گئے ہیں کہ شائقین اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ گانے میں پاکستان کے معروف صوفی گلوکار عارف لوہار اور احمد علی بٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عارف لوہار کی آواز اوراحمد علی بٹ کے ریپ میوزک، اس کے علاوہ پنجابی اورانگلش کے حسین امتزاج نے گانے کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔ پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد شائقین کی امیدیں بڑھ گئی تھیں لہٰذا ندیم بیگ نیاسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنایاہے، فلم کے ٹریلر اور گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پچھلی فلم کی طرح یہ فلم بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور رواں سال کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلے گی۔

مزید : کلچر