لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی میوزکل پروگرام

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی میوزکل پروگرام

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں میوزک کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکارانور رفیع نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) کا یہ پروگرام اپنے دامن میں ثقافتی روایات اور عوامی دل چسپی کا اتنا گرا نقدر سرمایہ لئے ہوئے تھا کہ عوام جھومے بغیرنہ رہ سکے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل عطا محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ موسیقی کی ترقی وترویج کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھایا رہے ہیں یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ادب وثقافت میں اپنے عظیم ورثے کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر اُٹھانہیں رکھیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام عوام کی پسند اور اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیئے جاتے ہیں جس سے ایک طرف لوگوں کو سستی تفریح میسر آتی ہے تو دوسری طرف فوک موسیقی کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ادب وثقافت انسانی زندگی کا آئینہ دار ہوتی ہے ، یہ ہمارے جذبوں اور احساسات کی عکاسی کرتی ہیں،انسانی آرزؤں ،خواہشوں اور دکھ سکھ کی ترجمان ہوتی ہیں ،اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے کہ انسانوں کے دکھ سکھ کم وبیش ایک جیسے ہوتے ہیں،زبانوں اور لباس کے ا ختلاف کے باوجود لوگوں کے جذبے ان کی تمنائیں اورخواہشات ایک جیسی ہوتی ہیں۔

، سچی اور کھری ادب وثقافت اپنی مٹی کی بوباس لئے ہوئے ہوتی ہے،تاہم ہماری مٹی میں فوک رنگ کی جڑیں کافی مضبوط ہیں اس کی نمودمیں لاہور آرٹس کونسل(الحمراء)ہمیشہ سے حصہ ڈال رہی ہے نیک جذبہ،خلوص اور نغمگی اس کے مزاج کے بنیادی اجزاء ہیں اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) آئے روز طرح طرح کے ادبی و ثقافتی پروگرام ترتیب دیتی ہے ۔

B

مزید : کلچر