تل ابیب اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کے خلاف لاکھوں افراد کی احتجاجی ریلی

تل ابیب اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کے خلاف لاکھوں افراد کی احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اْس نئے متنازعہ قانون کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت اسرائیل کو ایک یہودی ریاست قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دروز کمیونٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس احتجاج میں ڈیڑھ لاکھ افرادنے شرکت کی ۔ یہ مظاہرہ تمام شہریوں کے لیے برابری کے حقوق کی مانگ کی خاطر کیا گیا۔ گزشتہ ماہ منظور کیے گئے اس نئے اسرائیلی قانون کو شہری آزادی کے گروپوں اور عرب اسرائیلوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیل میں ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب دروز نسل کے لوگ بستے ہیں، جن کا کہنا تھا کہ یہ قانون ان کے خلاف بھی امتیازی سلوک کا باعث بنے گا۔

مزید :

عالمی منظر -