چین سے تائیوانی جزیرے کو پانی کی فراہمی شروع

چین سے تائیوانی جزیرے کو پانی کی فراہمی شروع

فزہو(آئی این پی/شِنہوا)چینی حکومت نے ساحلی صوبے فجیان سے تائیوان کے ایک چھوٹے جزیرے کن من کو پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہم کر دیا ہے،یہ پانی فراہم کرنے کے لیے 28کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس سے روزانہ 34ہزار کیوبک میٹر پانی فراہم کیا جائیگا،بعدازں پانی کی مقدار 25ہزار کیوبک میٹر تک کر دی جائیگی،پانی فجیان کی دوسری بڑی جھیل لانگ ہو سے فراہم کیا گیا ہے،جس کی ترسیل گذشتہ روز شروع کر دی گئی ہے،اس منصوبے پر 57ملین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔

مزید : عالمی منظر