بھارتی وزیر خارجہ کی ازبکستانی وزیر اعظم ، وزیر خارجہ سے ملاقات

بھارتی وزیر خارجہ کی ازبکستانی وزیر اعظم ، وزیر خارجہ سے ملاقات

تاشقند(آئی این پی ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے 3 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو اور وزیر خارجہ عبدالعزیز میلوو کے ساتھ تجارت، دفاع،سیکیورٹی سمیت دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ پر تحریر کیاکہ سشما سوراج نے ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو سے ملاقات کے بعدتاشقندمیٹنگ میں ازبک صدر شوکت مرزیوو کیدورہ ہند پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرزیوو کے اسی سال ہندوستان آنے کی توقع ہے۔ سوراج نے اریپوو کے ساتھ ہندوستان ازبکستان کے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سشما سوراج نے وزیر خارجہ عبدالعزیز میلوو کے ساتھ ملاقات کرکے تجارت، دفاع اور سیکورٹی سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی

مزید : عالمی منظر