میکسیکو، 12 سالہ لڑکے نے بائیو میڈیکل فِزکس کیلئے امتحان پاس کرلیا

میکسیکو، 12 سالہ لڑکے نے بائیو میڈیکل فِزکس کیلئے امتحان پاس کرلیا

میکسیکو سٹی(این این آئی)میکسیکو میں 12 سالہ کارلوس اینٹونیو سانتاماریا نیشنل یونیورسٹی آف میکسیکومیں بائیو میڈیکل فِزکس کے شعبے میں قدم رکھے گا تو وہ مذکورہ یونیورسٹی کا کم عمر ترین طالب ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیورسٹی میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کارلوس نے واضح کیا کہ میرا مقصد بنیادی عناصر کی فراہمی ہے تا کہ ڈاکٹر اور سائنس دان حضرات حیاتیاتی مسائل کے حل تلاش کر سکیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں بہترین کامیابی حاصل کرنے کے بعد انتہائی اعلی صلاحیتوں کا مالک کارلوس پیر کے روز سے اپنی بائیو میڈیکل فزکس کی تعلیم کا آغاز کرے گا۔

البتہ کارلوس کو یہ پسند نہیں کہ اسے غیر معمولی ذہین کے نام سے پکارا جائے۔کارلوس کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے اندرعلم کی پیاس لے کر داخل ہو گا۔ننھے طالب علم کو وڈیو گیمز کا شوق ہے۔ اس کے علاوہ وہ آسان سائنسی دستاویزات اور کلاسیکل ادب پڑھنے سے بھی بہت شغف رکھتا ہے

مزید : عالمی منظر