دریائے جمنا میں4افراد ڈوب گئے، 2 لاشیں برآمد

دریائے جمنا میں4افراد ڈوب گئے، 2 لاشیں برآمد

نئی دہلی(آئی این پی ) نئی دہلی کے علاقے علی پور میں دریائے جمنا میں4افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے امدادو راحت رسانی کی غوطہ خور ٹیموں نے2 لاشیں برآمد کر لیں جبکہ2 کی تلاش جاری ہے۔ موقع پر انتظامیہ اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں کارروائی میں مصرف ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدیدبارش کے باعث دریائے جمنا کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہو گیا۔

اورمتعددمقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اتراکھنڈ کے کرن پریاگ کے گاوں سنونالی میں طوفانی بارش سے5 مکانات منہدم ہوگئے اور2 افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئیجنہیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پرایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔

مزید : عالمی منظر