چین کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر

چین کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث شہریوں کیلئے انتباہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے یانگٹ ژی کے جنوبی علاقوں جیانگ ہوئی کے میدانوں اورسچوان ،جیلن ،لیاؤننگ،اندرونی منگولیا اور سنکیانگ میں درجہ حرارت35سے36ڈگری تک جائے گا،جبکہ باعث جگہ یہ 39ڈگری تک بھی پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقے کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔ کیونکہ ان دنوں میں ہیٹ سٹروک اور آگ لگنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مزید : عالمی منظر