چینی وزیر خارجہ کی تھائی لینڈ،آسٹریلیا اور شمالی کوریا کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں

چینی وزیر خارجہ کی تھائی لینڈ،آسٹریلیا اور شمالی کوریا کے وزراء خارجہ سے ...

سنگاپور(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرامودونائی ،آسٹریلیاکے وزیر خارجہ جولی بشپ اور شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور تھائی لینڈ،آسٹریلیا اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیاندوستانہ تعاون کے تعلقات میں نئی قوت نظر آرہی ہے۔

یہ ملاقاتیں چین اور آسیان وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی جن میں چینی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصبوں کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید : عالمی منظر