چین ، ماہی گیر کشتی الٹنے کے باعث 11افراد لاپتہ

چین ، ماہی گیر کشتی الٹنے کے باعث 11افراد لاپتہ

زی جیانگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں گذشتہ روز ماہی گیر کشتی الٹنے کے باعث 11افراد لاپتہ ہو گئے،کشتی میں 14افراد موجود تھے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 3افراد کو بچا لیا ہے،جبکہ11کی تلاش جاری ہے،یہ حادثہ مقامی حکام کے مطابق ننگ بو شہر کی کاؤنٹی زیانگ شن میں پیش آیا ہے ۔لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے بحریہ اور محکمہ فشری کے چھوٹے جہاز اور کشتیاں سمندر میں بھیج دی گئی ہیں جو ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کو تلاش کررہی ہیں،لاپتہ افراد کی شناخت کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر